مری اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین کی خصوصی ہدایات پر پرائس کنڑول انسپکٹر ناصر محمود عباسی اور طارق قریشی کے ہمراہ سول ڈیفنس مری کے اہلکاروں نے موٹرایجنسی،سنی بنک،چٹہ موڑ،بانسرہ گلی،بروری،جھیکاگلی اور دیگرعلاقوں میں سبزی،فروٹ،کریانہ اور دیگرٹ کے دوکانوں کے ری حوالے سے سروے کیا اورگراں فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے اشیاء ضروریہ کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر پانچ ہزار روپے کے موقع پر جرمانے کئے اور دوکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی کہ وہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ فراہم کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔