murree8murree8 161

مری غریب،دیہاڑی دار اور عام سفید پوش آدمی لاک ڈاؤن سے شدید متاثر

مری غریب،دیہاڑی دار اور عام سفید پوش آدمی لاک ڈاؤن سے شدید متاثرہورہاہے مشروط طور پر مری کے لاک ڈاؤں کو ختم کیاجائے ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ،سٹیزن فورم مری،مرکزی انجمن تاجران مری،گائیڈ یونین مری،متحدہ ٹیکسی یونین اور کاروباری طبقے کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام دیہاڑی دارگائیڈ،دوکاندار،ٹیکسی گاڑی چلانے والے اور ہوٹلوں پر کام کرنے والے افراد شدید اور بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس سے غریب لوگوں کے گھروں کے چولہے تھنڈے پڑگئے ہیں اور اب نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ فی الفور لاک ڈاؤن کو مشروط اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ ختم کرے تاکہ لوگوں کا کاروبار زندگی چل سکے مری شہر کے داخلی راستوں پر سکینرز لگائے جائیں انتظامیہ سکینرز اور وک تھروگیٹ کی تنصیب کویقینی بنائے ہم بھرپور مالی امداد کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار صدر ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری حافظ جاوید اختر عباسی،چیئرمین ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ راجہ عرفان عباسی،جنرل سیکرٹری ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ راجہ یاسر ریاست عباسی،سٹیزن فورم مری کے صدرندیم اخلاص عباسی،جنرل سیکرٹری راجہ مسعود آصف عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نوازعباسی،گائیڈ یونین کے رہنماؤں احتشام مسعود عباسی، واحدمصطفےٰ عباسی، شاہد آفتاب عباسی،سلیم اکابرعباسی،حاجی اسدخان،غالب بشیر عباسی،مرتضیٰ عباسی اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا پیش نظر موجودہ لاک ڈاؤن سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے کام کاج اور کاروبار نہ ہونے سے لوگگ فاقوں پر مجبور ہیں سب سے زیادہ سفید پوش طبقہ متاثرہوا ہے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کوچاہیے کہ مری شہر کیلئے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن کے حوالے سے بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس کے نتائج نقصان دہ ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ مری کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کی بھرپور اندازمیں حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں