Raja usman murree 82

وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیکر کوروناوائرس کو ختم کریگے، راجہ عثمان

مری انشاء اللہ پاکستانی عوام خصوصاً تحصیل مری کے لوگو عمران خان کا ساتھ دیکر کوروناوائرس کو ختم کریگے اور حکومت کی جانب سے جو چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کرینگے مری کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں اپنے اردگرد کے غریب اور مستحق افراد کا خیال رکھیں اللہ پاک کی خوشنودی کیلئے اور اپنے اس فرض کو بھرپور طریقے سے ادا کریں ان خیالات کا اظہارراجہ عثمان رہنماء پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ مری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے جو دیہاڑی داروں اور مستحقین کیلئے جس پیکج کا اعلان کیا ہے اس پر وہ اپنے قائد عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ اس پیکچ میں مری کے غریب لوگوں کا بھی یاد رکھاجائے،انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤں اورموجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حکومت جسطرح مستقل سرکاری ملازموں کو تین ماہ کی تنخواہ رہی ہے اسی طرح ڈیلی ویجز ملازمین جن کی ماہانہ تنخواہ 16 ہزار سے بھی کم ہے ڈیلی ملازمین کو بھی تین ماہ کی تنخواہیں دے جائیں اور انکو کو امدادی پروگرام میں شامل کیاجائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں