Spray in news Murree 29

مری کے سیاحتی مراکزکورونا وائرس سے بچاؤکیلئے کلورین ملے پانی سے سپرے

مری اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی خصوصی ہدایات پر مری کے سیاحتی مراکز نیومری،سوراسی چوک،جامع مسجد،ٹی ڈی سی پی آفس،نیومری پارکنگ ایریا،کریانہ مارکیٹ،،نیشنل بنک اور نیومری میں واقع دیگر اہم سیاحتی اورپبلک اجتماعات والے مقامات کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے کلورین ملے پانی سے سپرے کیا گیا ریسکیو1122 مری کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مری انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی اس میں حصہ لیا انچارج ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے عوام نے سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ اورریسکیو کے عملے کیساتھ تعاون جاری رکھیں معاشرے کو محفوظ بنانے کیلئے ریسکیو1122 سرگرم عمل ہے۔