Corona1 24

سال رواں 2020 کے کرایے لاک ڈاؤن کے باعث معاف کئے تاجروں مری

مری کے تاجروں نے موجودہ حالات میں کنٹونمنٹ بور ڈ مری اور میونسپل کارپوریشن کی دوکانوں پر کاروبار کرنے والے تاجروں کو سال رواں 2020 کے کرایے لاک ڈاؤن کے باعث معاف کئے جائیں کیونکہ مری کی معیشت اور کاروبار کا تمام تر دارومدار سیاحت پر ہے اور مری کو مکمل طور پر سب سے پہلے لاک ڈاؤن کردیاگیا تھا جس سے ان کے کاروبار مکمل طور پر ختم ہوکر رہ گئے ہیں اور ان کے خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایسے میں تاجر اپنی دوکانوں کاکرایے ادانہیں کرسکتے لہذا انہوں نے کینٹ بورڈ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام،میونسپل کارپوریشن مری کے ایڈمنسٹریٹر اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے رواں سال کے کرایوں سے استثنیٰ دیاجائے تاکہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں پریشانی سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں