murreenews 26

مسیاڑی لنک روڈ کی بندش کے باعث یہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا

مری مسیاڑی لنک روڈ کی بندش کے باعث یہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 10 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرکے انہیں شہر تک رسائی ملتی ہے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے مسیاڑی چوک سے مری شہر کی طرف آنے والا راستہ کنکریٹ کرکے بلاک رکھ کر بند کررکھا ہے اور جواز یہ پیش کیاجارہا ہے کہ لوئرٹوپہ سکریننگ کرکے گاڑیوں کوشہر میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ اسی مقام پر بھی سکریننگ کی کی جاسکتی ہے بیروزگاری کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو مزیداذیت سے دوچار کرنا اہل علاقہ سے سراسر ذیادتی ہے اہل علاقہ نے فوری طور پر مذکورہ راستہ کھولنے کی استدعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں