murree NBP 24

نیشنل بنک آف پاکستان کی یونین کونسلوں میں قائم چھوٹی برانچیں بند

مری نیشنل بنک آف پاکستان کی یونین کونسلوں میں قائم چھوٹی برانچیں بند ہونے سے صارفین کا تمام تر بوجھ نیشنل بنک مال روڈ مری کی مین برانچ پر آگیا ہے این بی پی مین برانچ میں آنے والے بزرگ اور خواتین پنشنرز کی لمبی لمبی قطاریں بنک کے سامنے لگی رہتی ہیں جس سے جہاں کورونا وائرس کا خطرہ موجود ہے وہاں روزمرہ کے کاموں میں بھی حرج ہوتا ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے مری بنک کی مین برانچ سے دباؤ کم کرنے کیلئے مری کے نواحی علاقوں پھگراڑی،لارنس کالج گھوڑاگلی،گلہڑہ گلی،لورہ،ایونیہ خانس پوراور جھیگاگلی مری کی برانچوں کوکھولا جائے تاکہ دوردرازسے مری کی بنک برانچ میں آنے والوں کو پریشانی کا ازالہ ہوسکے اور کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بھی ٹل سکے۔