مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری نے اسسٹنٹ کمشنرمری کی ہدایت پر مری کے نجی اور سرکاری مقامات جن میں اسلامی یونیورسٹی سترہ میل،ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال،سلطان مارکیٹ،کشمیر مارکیٹ،پی ٹی سی ایل آفس سترہ میل،ہاکاس کیمپ اور ایکسپریس وے پر واقع دیگر اہم مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کلورین ملے پانی سے سپرے کیا ریکسیو 1122 مری کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مری انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی اس میں حصہ لیا انچارج ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے عوام اسے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں محفوظ معاشرے کیلئے ریسکیو 1122 سرگرم عمل ہے۔