فوڈ کنٹرولر 31

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظہر بلوچ کی نااہلی

مری اور راولپنڈی میں آٹے کا مصنوعی بحران پیداکیاجارہا ہے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظہر بلوچ کی نااہلی اور غفلت سے ایسے مسائل پید اہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین قائداعظم پاکستان پیس کونسل راشد گلفراز عباسی نے اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری گندم لیکر 783 روپے فی 20 کلو کے بجائے 1150 روپے میں فروخت کرنا غریب لوگوں کیساتھ زیادتی ہے مذکورہ فوڈ کنٹرولر کیخلاف فوری کاروائی کی جائے اور آٹا سمگل کرنے والوں کیخلاف اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں