land slide murree 30

حالیہ شدید بارشوں کے بعد، مسجد سمیت کئی مکانات لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئے

مری میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد نواحی علاقہ یونین یونسل موضع بانڈی میں ہونے والی شدید لینڈسلائیڈنگ کے باعث ایک مسجد سمیت کئی مکانات لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئے ان مکانات میں دراڑیں پڑچکی ہیں اورمتاثرین نے لینڈسلائیڈنگ کی زدمیں نے والے مکانات خالی کرکے اپنے ہمسایوں اور پڑوسیوں کے گھر وں میں پناہ لے رکھی ہے اور شدید پریشانی کاشکار ہیں اس لینڈسلائیڈنگ کی زدمیں ایک مسجد اور قمرآفتاب عباسی،خالد قریشی،حکیم قریشی،مبین قریشی،اخترقریشی،حاجی عبارت قریشی،محبوب قریشی اور نصیر قریشی کے گھر شامل ہیں متاثرین اور اہل علاقہ نے اس لینڈسلائیڈنگ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات اورمتاثرین کی بحالی کی کوششوں کی ضرورت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں