News Murree news 23

کورونا وائرس اور حکومتی ہدایات کے متعلق اورانکی خلاف ورزی

مری سترہ میل مری کے قریب مری میں داخل ہونے والی تیز رفتار گاڑی روکنے پر اس میں سوار افراد آپے سے باہر ہوکر ٹریفک وارڈن اور پولیس کانسٹیبل پر ٹوٹ پڑے ٹریفک وارڈن نے ایک تیز رفتار لوڈنگ گاڑی کو روک کر ان کو دفعہ 144، کورونا وائرس اور حکومتی ہدایات کے متعلق اورانکی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس گاڑی میں سوار سات افراد نے ٹریفک وارڈن اور پولیس کانسٹیبل پر حملہ کرتے ہوئے کانسٹیبل حامد ضیاء کو زدوکوب کیا اور ٹریفک وارڈن کامران یاسین کی وردی پھاڑدی جس پر ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی جانب سے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا اورمزاحمت اور حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا ملزمان کی شناخت صغیر احمد،عمران عباسی اور مہران عباسی کے نام ہوئی ایس پی صدر نے کہا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی خلاف ورزی کو ہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا حکومتی رٹ اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں