Corona1 34

کوروناوائرس کے سلسلے میں کئے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ

مری پاک فوج کے کرنل شریف اورایس ڈی پی اومری نے فوجی جوانوں اور سول ڈیفنس کے پوسٹ وارڈن شہزاد احمد راجپوت اور دیگرسول ڈیفنس اہلکاروں کے ہمراہ مال روڈ،لوئربازارکا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دی اور تحصیل انتظامیہ مری کی طرف سے کوروناوائرس کے سلسلے میں کئے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیاانہوں نے عوام کو ہدایات دیں کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کرکے اس موذی وائرس کو شکست دینے میں اپنا کرداراداکریں،کرنل شریف نے سول ڈیفنس کی کورونا کے حوالے سے کی گئی بے لوث خدمات کو سراہاتے ہوئے شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں