breaking news murree 31

خطیب جامع مسجد قاری طارق عباسی اور قاری شمس الدین کی گرفتاری

مری خطیب جامع مسجد قاری طارق عباسی اور قاری شمس الدین کی گرفتاری قابل مذمت ہے مسجد میں نمازیوں کو آنے سے روکنا علماء کا کام نہیں انتظامیہ کا کام تھا اے ایس پی مری کا قاری طارق عباسی سے رویہ بھی قابل مذمت ہے ان سے معذرت نہ کرنے کی صورت میں علماء کرام مری انتظامیہ سے کوئی تعاون نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار خطیب کوہسار قاری سیف اللہ سیفی،مفتی خالد حسین عباسی اوردیگر نے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت نمازیوں کو مسجدمیں آنے سے نہیں روک سکتے انتظامیہ کاکام ہے کہ وہ مساجد کے باہر اپنے اہلکار تعینات کرے خطیب مسجد کا کام نہیں کہ وہ گیٹ پر کھڑے ہوکر نمازیوں کو روکے جسطرح کا رویہ اے ایس پی مری نے اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے جب تک علماء سے معافی نہیں مانی جاتی ہمارا تحصیل انتظامیہ سے کوئی تعاون نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں