خون کے عطیات 30

مری میں تھییلیسیماں کے مریضوں کے خون کے عطیات حاصل کرنے کیلئے کیمپ لگایاگیا

مری جمیلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے وائٹ ہاؤس چٹہ موڑ مری میں تھییلیسیماں کے مریضوں کے خون کے عطیات حاصل کرنے کیلئے کیمپ لگایاگیا جس میں پچاس سے زائد نوجوانوں نے خون کے عطیات دئیے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپ کیلئے چٹہ موڑ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ساجد عباسی،واجد عباسی،حاجی ناصر عباسی اور انکے برادران نے اپنا ہوٹل وائٹ ہاؤس دیا ہے کیمپ میں اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالسلام عباسی، خالد عباسی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ او رسیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات نے کیمپ کادورہ کیا اور خون کے عطیات دینے کیلئے کیمپ لگانے کی جگہ دینے پر وائٹ ہاؤس کے مالکان اور ڈونرز کے قومی جذبے کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں