Alkhidmat murree 33

الخدمت فاؤنڈیشن اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے

مری الخدمت فاؤنڈیشن اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے ہمارے ڈاکٹر ز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر کوروناوائرس کیخلاف جہاد کررہے ہیں،پاک افواج کے افسران اور جوان،پولیس،دیگر سکیورٹی ادارے اورریسکیو 1122 کا اس سلسلے میں کردار انتہائی قابل تحسین ہے ہمارا بنیادی مقصدر بی فرنٹ لائن پر جانوں کی پرواہ کئے بغری ڈاکٹرزنرسز الخدمت فاؤنڈیشن اس سلسلے میں گذشتہ10 دنوں سے اس جہاد میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے آج تک 40 کروڑ روپے کا سامان جس میں ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس،سینیٹائرز،فیس ماسک،گاؤن،مساجد میں جراثیم کش ادویات کا سپرے،روزمرہ کی اشیاء خوردونوش اور دیگر اشیاء عطیہ ہسپتالوں اور مستحقین میں تقسیم کرچکے ہیں ہماری خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہیگا ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدرشیخ رضوان،الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ این اے 57 کے صدر ضلع کوہسار امتیاز عباسی،پی پی 6 کے صدرغلام احمد عباسی نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 پی پی حفاظتی کٹس،15 گاؤن،200 فیس ماسک اورسینٹائزر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کو عطیہ دینے کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ مزید امدادی سامان کی اگر ضرورت ہوئی تووہ بھی سول ہسپتال کو دیاجائیگا ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سامان عطیہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ قدرتی آفات میں قوم کے شانہ بشانہ رہے جو انکی ملک و قوم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پرجماعت اسلامی مری کے امیر مسعوداحمد بٹ،حافظ شکیل عباسی،جے آئی یوتھ ضلع کوہسار کے حمادالمحمود، ریسکیو 1122 مری کے عامر اور انوراور دیگر بھی موجودتھے تما شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر شیخ رضوان اور دیگر کا ہسپتال ھذامیں سامان فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔