لمبی قطار 24

پنشنرز کی نیشنل بنک مری کے سامنے لمبی قطار احتیاطی تدابیر کو ہوامیں اڑادیا

مری پنشنرز کی نیشنل بنک مری کے سامنے لمبی قطار احتیاطی تدابیر کو ہوامیں اڑادیا نیشنل بنک آف پاکستان مری کی طرف سے حکومتی ہدایات کے باوجود بزرگ پنشنرز کو کوئی ریلیف نہیں دیاجاسکا گذشتہ دن جب بزرگ پنشنرز بنک پہنچے تو سینکڑوں کی تعداد میں ان بزرگوں کو حفاظتی تدابیر کے برعکس ایک لائن میں کھڑا کردیاگیا اور مسلسل ہجوم کے درمیان رہے بعض پنشنرز انتہائی عمر رسیدہ ہونے کے باعث کھڑے ہونے سے بھی قاصرتھے جنہیں دھکم پیل کی وجہ سے ذلیل وخوار ہونا پڑا ان بزرگ پنشنرزکاکہنا تھا کہ ایک طرف حکومت اس وائرس کا سب سے آسان شکار بزرگ شہری بتارہی ہے تو دوسری طرف پنشن کے آسان حصول کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس سے خدشہ ہے کہ کوئی بھی اس وائرس میں مبتلا ہوسکتا ہے اسلئے تمام پنشنرز کو انکے گھر پنشن پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں