murreenews 40

مری مسیاڑی لنک روڈ کو عوام کے لیے مکمل بند کر دیا گیا اہلِ علاقہ پریشان

مری مسیاڑی لنک روڈ کو بلاک لگا کر عوام کے لیے مکمل بند کر دیا گیا مسیاڑی کے عوام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسیاڑی لنک روڈ کو بند کرنا مسیاڑی کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی آمدورفت کے حوالے سے گورنمنٹ کی پالیسی واضح ہے مسیاڑی کے عوام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اکیلا انسان سودا سلف ، میڈیسن یا دیگر کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنی گاڑی پر مری شہر جاتا ہے تو اُسکے لیے انتظامیہ کو مسیاڑی لنک روڈ بند نہیں کرنا چاہیے مسیاڑی کے عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کسی ایمرجنسی کی صورت میں کسی مریض کو مری شہر لے کہ جانا پڑے تو مسیاڑی لنک روڈ بند ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انتظامیہ کے اس اقدام سے اہلیانِ علاقہ سخت پریشانی کا شکار ہیں عوام کا کہنا ہے کہ مسیاڑی لنک روڈ بند کرنے کی وجہ اسلیے سمجھ سے بالاتر ہے کہ مسیاڑی لنک روڈ کے علاوہ بہت سارے لنک روڈ مری شہر کی طرف جاتے ہیں جو سارے کھلے ہیں صرف چاہے برف باری کا سیزن ہو یا ملکی ہنگامی صورتِ حال ہو باقی تمام لنک روڈ کو چھوڑ کر مسیاڑی کے لنک روڈ کو بند کرنا ناانصافی ہے مسیاڑی کے عوام نے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اگر کوئی غریب اپنی کسی ضرورت کے لیے مری جاتا ہے تو اگر مسیاڑی لنک سے اوپر جاتا ہے تب بھی گاڑی کا پٹرول بہت مشکل سے برداشت کرتا ہے جبکہ مسیاڑی کے عوام کو لمبا چکر کاٹ کر مری جانے کو کہا جاتا ہے جو کہ انتہائی زیادتی ہے اگر کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورتِ حال میں مری شہر لے کہ جانا پڑتا ہے تب بھی مسیاڑی لنک روڈ جو کہ بند ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورتاخیر سے ہسپتال ہہنچنے پر مریض کی جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے مسیاڑی کے عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مسیاڑی لنک روڈ کو گورنمنٹ کی دی ہوئی پالیسی کے مطابق عوام کے لیے کھولا جائے اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اُمید ہے کہ مری کی انتظامیہ یونین کونسل مسیاڑی کے عوام کی پریشانی کو جلد حل کر کے روڈ کو گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق کھولنے کے احکامات جاری کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں