Murree picture 36

کوروناوائرس کے حوالے سے ہسپتال میں انتظامات سے متعلق تمام معلومات حاصل کیں

مری ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی کی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری آمدایم پی اے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین اورکمانڈر قاسم ستی بھی تھے انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی سے کوروناوائرس کے حوالے سے ہسپتال میں انتظامات سے متعلق تمام معلومات حاصل کیں اور شک کی بنا پرآنے والے مریضوں کے بارے میں بھی تفصیلات پوچھیں اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر محمود عباسی،ریسکیو1122 مری کے انچارج آفیسر انجینئر کامران رشید،ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ڈاکٹرصدف،ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹر ز اور ہسپتال کا تمام عملہ بھی موجود تھا اہم پی اے نے بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈکل سٹاف فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یہ خدمت خلق ہے انہوں نے ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹروں نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف اورجملہ سٹا ف کو اور پولیس کے دستے کے ہمراہ بہترین خدمات کے پیش نظر سلوٹ پیش کیا جس پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالسلام عباسی،ڈی ڈی ایچ اومری ڈاکٹر اظہر محمود عباسی اور ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ڈاکٹر صدف نے ممبر پنجاب اسمبلی اور انکے بیٹے کمانڈر قاسم ستی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں