Wheat 27

مری 20 کلو آٹا کا بیگ جسکا سرکاری نرخ 800 روپے مقرر

مری 20 کلو آٹا کا بیگ جسکا سرکاری نرخ 800 روپے مقرر ہے گذشتہ دن موٹرایجنسی کارٹ روڈ مری میں حکومت پنجاب کی طرف سے مری آیاوہ غریب لوگوں کے بجائے مبینہ طور پر دوکانداروں نے خریدا اور 900 روپے 20 کلو آٹے کا بیگ لوگوں کو فروخت کیاگیا جبکہ بعض دیگر علاقوں میں بھی حکومت پنجاب نے سستے آٹے کے ٹرک بھیجے جو مستحق لوگوں کو دینے کے بجائے تاجروں کو ہی فروخت کئے گئے اوربعدازاں مبینہ طور مہنگے داموں فروخت ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کو مستحق اورغریب عوام میں تقسیم کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی بنائی جائے اور سرکاری محکمے کے اور علاقہ کے ذمہ داران کو اس حکمت عملی میں شامل کیاجائے تاکہ عام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرسکیں اور حکومت کی نیک نامی بھی ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں