جماعت اسلامی 26

جماعت اسلامی تحصیل مری نے اپنے فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن

مری جماعت اسلامی تحصیل مری نے اپنے فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن مری کی 3 ایمبولینس جن میں ایک بھہان کلینک بھوربن،دوسری سہربگلہ الخدمت ڈسپنسری اور تیسری بیرگراں الخدمت کو عطیہ کردیں الخدمت کے مقامی ہسپتالوں میں عومی خدمت کرنے والی ایمبولینسز تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کو ایمبولینسز کی کمی کے پیش نظر پیش کردی ہیں اسکے علاوہ گذشتہ ہفتے کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مری کی 30 مساجد میں کرونا وائرس سے بچاؤں کیلئے سپرے کیاگیا سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن کوہسار این اے 57 شاکر عباسی،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی مری افتخار عباسی اور رکن جماعت اسلامی وقار منصوری خودتمام مساجد کادوہ کیا اور پنی نگرانی میں سپرے کروایا اس موقع پر الخدمت کی ایمبولینس بھی تھی جس سے جگہ جگہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے اعلانات بھی کئے گئے،مساجد میں صابن اور سینی ٹائرز بھی رضاکاروں کے حوالے کئے گئے جو ہرجمعہ کو مساجد میں آنے والے نمازی حضرات استعمال کرینگے الخدمت کی اس سرگرمی سے مری میں کورونا وائرس کے خلاف مہم کا عملی طور پر آغاز ہوگیاہے اگلے مراحل میں دیہاتوں اور دیگر آبادیوں میں ماسک اور سینیٹائرز تقسیم کئے جائینگے الخدمت ہسپتال روات میں آئسولیشن وارڈ کا قیام بھی عمل میں لایاجا چکا ہے جس کاجلد باضابطہ افتتاح کردیاجائیگا اسکے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے مزدوردیہاڑی داطبقے اورمستحق خاندانوں کیلئے 5 ہزار گھرانوں تک فری راشن بھی پہنچانے کااعلان کیاہے جسکی فوڈ پیکنگ کی تیاری کاعمل جاری ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے صڈر امتیاز عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے ہم اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے اور اپنی ساری ٹیم،تمام وسائل اور ساری توانائیوں کو بروئے کارلاکر اس وباء سے متاثرہ لوگوں کی مددکرتے رہینگے انہوں نے ا س بات پر اطمینان کا ظہار کیا کہ پوری تحصیل کی تمام یونین کونسلوں میں الخدمت کے ذمہ داران اوررضاکا رپوری تندہی سے مصروف عمل ہیں انہوں نے اللہ پاک کاشکر ادا کیا کہ اس ضمن میں ہم نے ھدف کو 80 فیصد تک مکمل کرلیا ہے انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 30ہسپتال،350 ایمبولینس اورسینکڑوں ڈاکٹرز،5 جدید ترین لیبارٹریزحکومت کو خدمت کیلئے پیش کردی ہیں اورہزاروں رضاکار خدمت میں مصروف ہیں خدمت کا دوسرانام الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں