سٹریٹ لائٹس 55

مری سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے عوام کو مکمل لاک ڈاؤن کے دوران شدید مشکلات کاسامنا

مری مال روڈ مری سمیت اندورن شہر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے عوام کو مکمل لاک ڈاؤن کے دوران شدید مشکلات کاسامنا شدید اندھیرے میں چوری کی وارداتوں سے بھی عوام خوفزدہ ہیں جبکہ آورہ کتوں کی ٹولیاں،چوہوں کی بھرمار اور جنگلی سورؤں کی ویرانی میں مٹرگشت سے عوام خوف وہراس کا شکار ہورہے ہیں بیمار مریضوں اور کسی بھی ایمرجنسی میں گھروں سے نکلتے ہوئے لوگ ڈررہے ہیں جبکہ بارہا متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں آگاہ بھی کیاگیا لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہورہی اگر کوئی بیمار مریض کو لیکر باہر نکلتا ہے تو اسے درجنوں آوارہ کتوں کی ٹولیوں،چوہوں اور جنگلی سورؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ پہلے سے قوم کوروناوائرس جیسے موذی مرض سے جنگ میں مصروف ایسے میں تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور نااہلی سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں