مری کوروناوائرس سے ہر مریض کو منسلک کرنا علاقے میں خوف وہراس پیداکرنے کے مترادف ہے جب تک محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران باضابطہ ٹیسٹ کے بعدکسی مریض کو کورونا مریض تسلیم نہ کریں اس طرح کی افواہیں بے چینی کی فضاء قائم کرتی ہیں ریکسیو 1122 مری کے ذریعے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری پہنچائے جانے والے مریض صرف کورونا کیس نہیں کوئی اور بیماری بھی ہوسکتی ہے عوام گھروں میں رہ کراپنے اردگرد کے لوگوں پر نظررکھیں اور غیر ضروری کسی کے گھرجانے اور لوگوں سے ملاقات ترک کردیں۔