کرونا وائرس 30

تحصیل مری میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

مری تحصیل مری میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تین چار افرادکو آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جنہیں گھر بھیج دیاگیا ہے میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری ڈاکٹرعبدالسلام عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ پاک کاشکر ہے کہ اب تک تحصیل مری بھر سے کوئی بھی کورونا کا مریض نہیں آیا جن مریضوں کو شک کی بنیاد پر رکھا گیا تھا انہیں بھی صحت مند ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے لوگ احتیاط کریں اور غیر ضروری ہسپتال اور شہر کا رخ نہ کریں اس مرض سے نجات صر ف احتیاط، ذکر الہیٰ اورنمازوں کی پابندی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں