مری حالیہ شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث خوفناک لینڈسلائیڈنگ سے انتہائی اہمیت کی حامل شاہراہ کشمیر پر دودنوں سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پربند ہے مگرابھی تک محکمہ شاہرات کی جانب سے اس اہم ترین روڈ کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس سے مری کے مضافاتی علاقوں اور آذادکشمیر کو خوراک کی سپلائی نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،محکمہ ہائی ویز کے اعلیٰ حکا م اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کیخلاف غفلت اور لاپرواہی کو نوٹس لینے اور فوری اس شاہراہ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔