Sliding murree 122

مری،گلیات اور گردونواح میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

مری،گلیات اور گردونواح میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث راولپنڈی،مری کشمیر روڈ لوئر ٹوپہ کے مقام پر مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ،مٹی کے تودے گرنے،بجلی کے پولز اور درختوں کے گرنے سے یہ اہم ترین شاہراہ مکمل طورپر بند ہوگئی ہے جبکہ مری کے دیگر مختلف نواحی علاقوں میں بھی خطرناک لینڈسلائیڈنگ ہونے سے کئی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کئی خاندان شدید سردی اور بارشوں میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبو رہیں حکومت متاثرین کی مدد کے اقدامات کرے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔ادھر شدید بارش کے باعث لوئر باڑیاں سے ملحقہ گاؤں کلر ننڑیلہ ہزار ہ کے دیگر کئی گاؤں میں پر خطرناک لینڈسلائیڈنگ متعدد مکانات لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئے ہیں اور کئی مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں تاہم چند مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے،معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہ پہنچا،لوگ اپنے گھروں سے اپنی مدد آپ کے تحت پانی اور ملبہ اپنے گھروں سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کاسلسلہ بھی جاری ہے جس سے مزید لینڈسلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔