مری عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء فراہم کی جائیں زخیرہ اندوزی اور مہنگی اشیاء ضروریہ کی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی تاجراس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ اچھاسلوک کریں اورنیکیاں کمائیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے تحصیل آفیسر ریگولیشن کو تمام بازاروں کے دورے کرنے اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کروائی کرنے کی ہدایات دیں جس پر انہوں نے مری کے مختلف بازاروں میں مہنگی سبزیاں،فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی عوام سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف اے سی مری ہدایات پر کاروائی کرتے ہزاروں روپے کے جرمانے وصول کئے اوروارننگ دی کہ آئندہ ایساکرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔