utility store murree 95

مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ،کلرسیداں اور ساگری کے علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت

مری شہر اور دیہی تحصیلوں میں سٹورز کی کارکردی بہتربنائی جائے ترجمان وفاقی حکومت ممبر قومی اسمبلی وصدر تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے گذشتہ دن ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمرلودھی سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران کیا صداقت عباسی نے مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ،کلرسیداں اور ساگری کے علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت کی شکایت کی اورکہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے حلقہ کے اکثر لوگ اپنے آبائی دیہاتوں میں چلے گئے ہیں جسکی وجہ سے روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی دستیابی میں مشکلات پیش آرہی ہیں آٹے کے علاوہ دیگر اشیاء بھی جو دستیاب ہیں مہنگے داموں فروخت میں فروخت ہورہی ہیں جس پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے وعدہ کیا اور یقین دلایا کہ کل سے حلقہ این اے 57 کے تمام علاقوں میں قائم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی سپلائی دوگنی کردی جائیگی اورجہاں جہاں سپلائی میں مسائل ہورہے ہیں وہ حل کرکے آٹے سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قلت پر قابو پالیاجائیگا اس موقع پر زونل منیجر یوٹیلٹی سٹورز سے ممبرقومی اسمبلی این اے 57 کی تمام تحصیلوں کے فوکل پرسنز کا رابطہ بھی کرایا تاکہ حلقہ بھر میں جہاں بھی اشیائے خوردونوش کی قلت ہے انکو زونل منیجر کے ذریعے پورا کیاجائے اورجہاں جہاں یوٹیلٹی سٹورز اور فرنچائز فیئرپرائس پر آٹے کی مناسب قیمت پر دستیابی اور فراہی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں