News Murree news 29

وطن عزیز اسوقت مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے وزارت صحت کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر ہر صورت عمل کیا جائے

مری وطن عزیز اسوقت مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے وزارت صحت کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر ہر صورت عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا محمد ذیشان نے ناظمین صوبہ جات ناظم کشمیر عبید الرحمن، ناظم پنجاب ارسلان کیانی،ناظم سندھ فیضان شہزاد،ناظم کے پی کے عمران معاویہ سے آن لائن بات کرتے ہوئے کیاانکا کہنا تھا کے کرونا جیسی وبا سے بچاؤ اور لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے شعور و آگاہی و رجوع الی اللہ مہم چلا رہی ہے جسکا مقصد عوام الناس کو حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ اللہ رب العزت کے سامنے سجدہ ریز ہونے اور اپنے گناہوں پر توبہ و استغفار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے انکا کہنا تھا کے ان مشکل حالات میں جہاں حکومت وقت نے ریلیف کا اعلان کیا وہاں تعلیمی ادروں میں طلبہ کی فیسوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور آن لائن کلاسیز کے اجراء کی صورت عمل میں لائی جائے انکا مزید کہنا تھا کے ایم ایس او پاکستان سے وابسطہ طلبہ کرام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رفاہی کاموں کا سلسلہ بھی جارہی رکھیں انشاء اللہ بہت جلد ہماری قوم اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے اس وبا ء سے جا ن چھڑا لے گی تاہم حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد اور اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں پر توبہ و استغفار ازحد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں