100

مری سرکاری زمینوں سمیت پرائیویٹ تعمیرات مافیاء نے میں بڑے پیمانے پر تعمیرات کاسلسلہ جاری

مری شہر اور اس کے گردنواح واقعہ سرکاری زمینوں سمیت پرائیویٹ تعمیرات مافیاء نے میں بڑے پیمانے پر تعمیرات کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کو میونسپل کارپویشن مری کا سسٹنٹ کمشنر زاہد حسین اور دیگر ذمہ داران روکنے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطر دن بد ن برھتا جارہا ہے میونسپل کارپوریشن مری کے راشی اہلکاروں ملی بھگت سے تعمیرات مافیا ء نے مری مال روڈ کی بیک سائیڈ پر نہ صر ف بڑے پیمانے کھدائی لگا رکھی ہے اور مٹی نکل کر ہیوی ڈمپروں کے زریعے مری شہر کے گردنواح میں جہاں دل آتا ہے پھینک رہے جس کے باعث مری کے لوکل بازارکی سٹرکیں خاستہ حال ہو گئی ہیںتعمیرات مافیا کی آڑ لے کر قبضہ گروپوں کی طرف سے ٹی ایم اے مری کی سرکاری زمین پر بھی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو اسسٹنٹ کمشنر مری کمشنر راولپنڈی اور دیگر لے لیے لمہ فکریہ سے کم نہیں ہے

Print Friendly, PDF & Email