بورنگ 47

مری شہر کے بازاروں کے کناروں پر لوگوں نے بورنگ کروانا شروع کر دی ہیں

مری (راشد مغل)مری شہر میں ٹی ایم اے مری کی ٖغفلت اور لاپرواہی کے باعث مری شہر کے بازاروں کے کناروں پر لوگوں نے بورنگ کروانا شروع کر دی ہیں اس سے قبل بھی مری شہر میں متعدد جگہوں پر ہیوی ڈئرلنگ مشین کے ساتھ ٹی ایم اے مری کی نااہل انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر بورنگ کروائی تھیں حال ہی میں مری لوہر مال پر واقعہ کراچی ہوٹل کے مالک نے گزشتہ رات کو ٹی ایم اے مری کے ذمہ داران کی اجازت کے بغیر لوہر بازار کے مین راستے پر ہیوی ڈئرلنگ مشین لگا کر غیر قانونی بورنگ کروائی ہے جس کو ٹی ایم اے مری کی طرف سے نہ روکا گیا مری میں غیر قانونی طور پر ہونے والی بورنگ کی وجہ سے مری شہر کی زمین کھوکھلی ہورہی جس کے قدرتی طور پر آنے والی ناگہانی آفات کے باعث بڑے حادثات رونما ہونے کے خدشات پیدا ہوگے ہیں لیکن مری میونسپل کارپویشن کے ذمہ داران اور اسسٹنٹ کمشنر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو میونسپل کارپویشن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے باعث نہ تو کو تعمیرات کرنے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کو خاطر میں لاتا ہے اور نہ ہی بورنگ کروانے کے حوالے سے جس کے باعث ٹی ایم اے مری اپنی اہمیت اور افادیت دن بدن کھو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں