کتوں 110

مری شہر او رگردونواح میں آوارہ کتوں کاراج

مری شہر او رگردونواح میں آوارہ کتوں کاراج متعدد افرادکو کاٹ لیا شہر میں خوف وہراس کی فضاء قائم تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کی طرف سے مسلسل غفلت اور لاپرواہی سے ابتک درجنوں افراد کتے کے کاٹنے سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اسکی ویکسین نہ ہونے سے متاثرہ مریضوں کو راولپنڈی بھیج دیاجاتا ہے سینکڑوں کی تعدد میں تحصیل بھر میں آوارہ کتے خوف کی علامت بن چکے ہیں بچے ،خواتین اورسیاح بھی انکے خوف زدہ ہیں عوامی اور سیاحتی حلقوں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حاکم سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں