خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی خواجہ سلیمان رفیق 24

خواجہ سعد رفیق خواجہ سلیمان رفیق مقدمات میں ضمانت پر رہائی

مری مسلم لیگی رہنمائوں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی خواجہ سلیمان رفیق کی بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں ضمانت پر رہائی پر مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،ن لیگ مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،لیبر ونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیکرٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی۔حمزہ شہبازشریف فور س تحصیل مری کے صدر راشد گلفراز عباسی،لیگی رہنمائوں حاجی اکسرین عباسی،منیر عباسی،خواجہ بابرمسعود،عارف عبداللہ،آصف میر ،بابر علی قریشی،یونس ایوب اور دیگر نے انکی رہائی پر انکو مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ جس عزم اور حوصلے سے انہوںنے جھوٹے اور بے بنیاد مقدموں کاسامنا کیاوہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوںنے حکومتی دبائو کے باوجود قائدین کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور وفاداریوںکی اعلیٰ مثال قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں