لینڈسلائیڈنگ 42

مری میں مسلسل جاری رہنے والے بارش کے سلسلے کے باعث مری کے مختلف مقامات لینڈ سلائیڈنگ

ملکہ کوہسار مری لوئر ٹوپہ تاکوہالہ سینکڑوں گھرلینڈسلائیڈنگ کے باعث خطرے میں آگئے لوئر ٹوپہ تا کوہالہ سڑک کی مرمت کے دوران سڑک کی سائیڈوں سے بلا وجہ چالیس سے 50 فٹ کٹائی کرنے کے بعد سڑک کو سائیڈ پر مضبوط کنکریٹ کی دیواریں تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے جگہ جگہ خطرناک لینڈسلائیڈنگ شروع جگہ جگہ بڑی بڑی چٹانوں نے گرنا شروع کردیایہ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے اور دوران سفر کسی بھی وقت کوئی بڑی چٹان کسی گاڑی پر گرنے کا خطرہ ہے 50 پچاس کٹائی کرنے کے بعد ٹھیکیدار نے نیچے چار فٹ کی پتھروں کی دیواریں لگادیں سلائیڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیوٹ میں سڑک کی سائیڈ پر حفاظتی دیوار نہ ہونیکی وجہ سے مکانوں کا لینڈسلائیڈنگ میں آکر تباہ ہونے کا خطرہ ہے ،پہاڑوں پر گھر بنانا آسان نہیں ہوتا خون پسینہ ایک کرکے لوگ بڑی مشکل سے گھر بنائے لیکن سڑک کی تعمیر ومرمت کے کام کے دوران چند پیسوں کے لالچ میں محکمے اور ٹھیکدار نے سینکڑوں گھروالوں کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے اہلیان علاقہ اور عوامی حلقوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے متعلقہ ذمہ دار محکمے اور ٹھیکیدار کے خلاف ناقص کام کرنے اور حفاظتی دیواریں تعمیر نہ کرنے اور اہلیان علاقہ کیلئے مشکلات پیداکرنے پر سخت نوٹس لیاجائے اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ لینڈسلائیڈنگ کو روکنے کے فوری اقدامات بھی کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں