مری ایکسپریس وے ڈھوک پھگواڑی میں نامعلوم چوروں نے فرحان جنرل سٹور کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے اس جنرل سٹور پر اس سے پہلے بھی تین مرتبہ چوری کی واردات ہوچکی ہے مری پولیس نہ تو پہلے چوریوں کاسراغ لگا سکی ہے جبکہ مری پولیس کو ہر بار تحریری طور پر مطلع بھی کیاجاتا رہا فرحان جنر ل سٹور کے مالک ساجد عباسی کے مطابق اس علاقے میں چوروں کاایک گروپ ہے جو چوری کی وارداتیں کرتا ہے لیکن مری پولیس نے آج تک انکو نہیں پکڑ سکی انہوںنے آر پی او ،سی پی او راولپنڈی اور اے ایس پی مری سے فوری طور پر چوروں کی گرفتاری اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔