murree snowfall 30

مری اور گلیات میں بارشوں،برفباری اورتیزیخ بستہ ہوائوں کاسلسلہ چوتھے روز بھی جاری

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارشوں،برفباری اورتیزیخ بستہ ہوائوں کاسلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ ہوگی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے مری میں کشمیر پوائنٹ اور دیگر مقامات پر 3انچ تک برفباری ہوئی جبکہ گلیات میں دوفٹ کے قریب برفباری ہوچکی ہے جبکہ برفباری اور بارشوں کاسلسلہ تاحال جاری ہے علیوٹ سمیت کئی علاقوں میں خطرناک لینڈسلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہی،علیوٹ میں ہونے والی خطرناک لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ کشمیر پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین موقع پر پہنچنے اور لینڈسلائیڈنگ کا معائنہ کیاجبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے، سخت سردی کے باعث سیاح اورمقامی لوگ ہوٹلوں اور گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں گذشتہ رات سے سوئی گیس کے لوڈ میں بھی کمی ہوئی جسکی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو پریشانی کاسامنا رہا سیاحوں اورمقامی لوگوں نے محکمہ سوئی گیس کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال اور شدید سردی میں شہریوں کو مناسب لوڈ میں گیس فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں