Adan Hassn murree 145

پھگواڑی جانجلہ کے حسن امتیاز عباسی کی 2 سالہ پھول سی بچی عدن حسن عباسی گاڑی کے نیچے آکرجاں بحق

مری کی یونین پھگواڑی جانجلہ کے حسن امتیاز عباسی کی 2 سالہ پھول سی بچی عدن حسن عباسی گاڑی کے نیچے آکرجاں بحق ہوگئی گاڑی کو پارکنگ سے نکالاجارہا تھا کہ یہ ہنستا ہوپھول کھیلتے کھیلتے گاڑی کے نیچے آگئی کوئی بڑی چوٹ بھی نہیںآئی مگراللہ پاک کی مرضی ایسی تھی بے شک معصوم بچی تو جنت کا پھول ہے مگر لواحقین کیلئے یہ ایک بہت بڑا اورالمناک اواذیت ناک حادثہ ہے اللہ پاک والدین اورجملہ لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائیں امین بچی کی نمازجنازہ بدھ کے روز بعد ازنماز عصر پھگواڑی جانجلہ کے مقام پر ادا کردی گئی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں