Masyari 32

مری مسیاڑی ڈھوک دھروٹہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی بچہ جاں بحق

مری یونین کونسل مسیاڑی ڈھوک دھروٹہ میں افسوسناک واقعہ شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے گھر میں موجود پورا خاندان جن میں رضاء محمد،روحان آصف اور گھر کی خواتین ملبے تلے آگئیں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اس اطلاع ریکسیو 1122 مری کو دی گئی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے ہوئے، حسن عباسی کا بیٹا6 ماہ کاحسنات حسن عباسی موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا زخمی بچے اور گھر کے دیگر دیگر افرادکو ملبے سے نکالاریسکیو1122 مری کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداددینے کے بعد تحصیل کواٹر ہسپتال مری شفٹ کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں