MPA Murree 120

مری حلقہ پی پی 6 مری وکوٹلی ستیاں سے منتخب ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی نے صدیق چوک لوئر بازارکا تفصیلی دورہ

مری حلقہ پی پی 6 مری وکوٹلی ستیاں سے منتخب ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی نے اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین ،تحریک انصاف مری کے رہنماء سابق ناظم مری سٹی راجہ ہارون محفوظ ،پی ٹی آئی کے رہنماء سہیل عرفان عباسی،انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری کے صدر حاجی ناصر عباسی کے ہمراہ گذشتہ دن مری کے تاریخی قدیمی صدیق چوک لوئر بازارکا تفصیلی دورہ کیادودن قبل نصف شب کو آگ لگنے سے پانچ دوکانیں اور فلیٹ جل کر خاکستر ہوگئے تھے اور دوکانداروں کا کروڑوں روپے کاقیمتی سامان بھی جل گیا تھا ممبر پنجاب اسمبلی لطاسب ستی نے مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،سینئر نائب صدر واجد عباسی ،جوائنٹ سیکرٹری عامر عباسی اورمتاثرہ دوکانداروں سے بھی ملاقات کی تاجررہنمائوں نے بھی انکومتاثرین کی جلد مالی امداد کاکہا انہوں نے تاجر رہنمائوں اور متاثرین کو یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں تحریک انصاف کی حکومت اپنے بھائیوں کے ساتھ ہے اور تمام متاثرین کو ہرممکن امداد کی جائیگی اس موقع پر سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،حاجی اورنگزیب عباسی اوردیگر اہلیان علاقہ بھی موجود تھے ایم پی اے نے اے سی مری کو نقصانات کی تفصیلات بھی جمع کرکے ان کو بجھوانے کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں