46

مری کے قدیمی تاریخی بازار میں لگنے والی آگ کے متاثرین جن کا کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

مری سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مری سٹی سردار سعید بشیر نے مری کے قدیمی تاریخی بازار میں لگنے والی آگ کے متاثرین جن کا کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے کی حکومت فوری مالی امداد فراہم کرکے انکی بحالی کے اقدامات کرے جن کی دوکانیں جل گئی ہیں ان کو دوبارہ دوکانیں تعمیر کرکے دی جائیں کیونکہ انکی زندگی بھر کی پونجی آگ کے باعث تباہ ہوکر رہ گئی ہے اور فاقہ کشی تک نوبت پہنچ چکی ہے ان کو اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے حکومت ان کے نقصانات کا ازالہ کرے اور ان کو اسی بلڈنگ میں دوکانیں تعمیر کرکے دی جائیں دو سال میں اس عمارت میں دوبارآگ لگ چکی ہے پہلے لگنے والی آگ میں شیخ خالد کا جنرل سٹور مکمل جل کر راکھ ہوگیا تھا اور اب پھر آگ نے پانچ دوکانیں اور ان میں موجود تمام سامان آگ کی نظر ہوگیا ہے حکومت انکی فوری امدادکرتے ہوئے ان کے نقصانات کا ازالہ کرے تاکہ متاثرہ افراد اپنے خاندانوں کو رزق حلال کما کر کھلا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں