فائرنگ 37

کشمیر ی بازار مری گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی لوٹ لی

مری کشمیر ی بازار مری کے قریب ڈکیتی کی واردات نامعلوم ملزمان نے ناکہ لگاکر گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی لوٹ لی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا سید نعمان علی شاہ ساکن مظفر آباد کے مطابق وہ اور انکے عزیزگذشتہ رات کو اسلام آباد سے مظفر آباد کیلئے روانہ ہوئے رات ایک بجے جب وہ کشمیری بازار کے قریب پہنچے تو مسلح ڈاکوئوں نے سڑک پر پتھر لگا کر اسے بندکررکھا تھا جونہی انکی گاڑی رکی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے سید ذیشان گیلانی اور ڈرائیور سید نعمان علی نقوی زخمی ہوگئے جس کے بعد مسلح ملزمان نے ہماری تلاشی لیکر نقدی اور دیگر کاغذات چھین کر فرار ہوگئے متاثرہ افراد کی درخواست پر مری پولیس نے ملزمان کیخلاف دفعہ 53 بی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں