مری اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین اورسابق تحصیل ناظم مری خورشید عباسی کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کادورہ انہوں نے5 روزہ پولیومہم کا افتتاح بھی کیا اے سی مری زاہد حسین اورتحریک انصاف کے رہنماء خورشید عباسی نے ہسپتال کے مختلف حصوں کادورہ کیا اورمریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا انہوںنے بہترین سہولیات فراہم کرنے پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ہسپتال کے عملے کی کاشوں کو سراہا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم کا کہنا تھا کہ ہسپتال کیلئے مقامی لوگوں کا تعاون بھی درکار ہے اور اس کیلئے بہت جلد لائحہ عمل بنایاجائیگا اے سی مری نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیومہم کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور ہر قیمت پر اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوائیں اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے عوام کو بتایاکہ پولیوایک مہک مرض ہے اس سے بچائو کیلئے پولیو ورکرز سے ہر ممکن تعاون کریں ایم ایس نے سابق تحصیل ناظم سے ہسپتال میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ڈاکٹروں اورسٹاف کی رہائش سے متعلق اہم مسائل بتائے جس کو رہنماء پی ٹی آئی نے جملہ مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ڈی ڈی ایچ اومری ڈاکٹر اظہر عباسی،ڈاکٹر کاشف ،ڈاکٹر وحید اور سوشل ویلفیئر آفیسر مری غالب عباسی بھی موجودتھے۔