news murree 51

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،

مری سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے دین متین کی سر بلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا، سیدنا ابوبکر صدیق ؓکا نظام حکومت آئیڈیل نظام حکومت تھا جو ریاست مدینہ کی عملی تصویر تھا موجودہ مسائل کا حل بھی اسی نظام حکومت میں مضمر ہے آج کردار صدیقی کو عام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار نو منتخب مرکزی امیر شوریٰ ایم ایس اوپاکستان ملک عمر اعوان، نو منتخب مرکزی ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان رانا محمد ذیشان،مرکزی معاون ناظم اعلیٰ شہزاد عباسی ایم ایس او پاکستان،نومنتخب مرکزی ناظم عمومی ایم ایس او پاکستان سردار مظہر،نومنتخب مرکزی ناظم اطلاعات ایم ایس او پاکستان اعزاز الحق عباسی و دیگر نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 4روزہ مرکزی تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مرکزی کنونشن میں سیشن 2020_2021 کے لیے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی باڈی کا اعلان کیا گیا ملک عمر اعوان مرکزی امیر شوریٰ،رانا محمد ذیشان مرکزی ناظم اعلیٰ،شہزاد عباسی مرکزی معاون ناظم اعلیٰ،سردار مظہر مرکزی ناظم عمومی،عمرفاروق معاون مرکزی ناظم عمومی، اعزاز الحق عباسی مرکزی ناظم اطلاعات، حنیف خان مرکزی ناظم مالیات،عمیر مغل مرکزی معاون مالیات،سعید ہزاروی مرکزی ناظم تربیتی امور،ثاقب شاہین مرکزی معاون تربیتی امورجبکہ راجہ وسیم کو ناظم دفتر ایم ایس اوپاکستان منتخب کیا گیا سابق امیر شوری ملک مظہر جاوید ایڈوکیٹ نے نو منتخب عاملہ سے حلف لیا کنونشن میں ملک بھر سے ایم ایس او پاکستان کے کارکنان و ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں