135

مری کے تاریخی لوئر بازار صدیق چوک میں ایک تین منزلہ پرانی عمارت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک خوفناک شدیدآگ بڑھک اٹھی

مری مال روڈ سے ملحقہ مری کے تاریخی لوئر بازار صدیق چوک میں ایک تین منزلہ پرانی عمارت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک خوفناک شدیدآگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور بلڈنگ جل کر خاکستر ہوگئیگ سے کروڑوں روپے کانقصان ہوا جبکہ معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو مری ،میونسپل فائر برگیڈ نے اہلیان علاقہ کی مددسے نوگھنٹے کی طویل جدوجہد سے آگ پر قابوپایا ،فلیٹوں میں رہائش پذیر افرادکوریسکیو 1122 نے باحفاظت نکال لیا عینی شاہدین کے مطابقگ بالائی منزل سے شروع ہوئی متاثرین اور اہل علاقہ نے موجودہ بجلی کے ناقص نطام کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیاکیونکہ ان بازاروں میں جگہ جگہ بجلی تاریں لٹکی ہوئی ہیں کو کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں یہ عمارت چونکہ گنجان آباد علاقہ میں ہے جسکے باعث ریسکیوعملہ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا آگ کے باعث چھ دوکانیں اور دو فلیٹس بھی مکمل جل کر تباہ ہوگئے اس عمارت میں موجود حاجی اورنگزیب عباسی ،عبدالسلام عباسی اور شیخ خالد کے تین جنرل سٹور،اصغرمغل کی بستروں کی دوکان،ذیشان عباسی کاہارڈ ویئر وپینٹ سٹور اورظہیر عباسی کی جیولری شاپ شامل ہیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں عمارت بہت پرانی اور لکڑی کی بنی ہوئی تھی جسکے باعث پوری عمارت آناً فاناْ راکھ کا ڈھیر بن گئی ریسکیو 1122 مری نے فلیٹوں میں رہائش پذیرافراد کو بروقت ریکسیو کرکے نکالا غریب تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان اور قیمتی جائیداد بھی مکمل تباہ ہوگئی تنگ سڑک ہونے کے باعث ریکسیو 1122 مری اور دیگر فائر بجھانے والی گاڑیاں بروقت نہ پہنچ سکیں جبکہ ائیر فورس کی گاڑی نے نگہت زار مال روڈ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے پانی فراہم کیا جبکہ واپڈا کے لائن مین جو ہسپتال میں داخل تھا آگ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پرپہنچ گیا اور تمام بجلی کے کنکشن منقطع کئے،محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے بھی گیس کے کنکشن کاٹ دئیے ، اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین ،اہلیان علاقہ مسلم لیگ ن مری سٹی کے صدرراجہ احسان نواز،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،،منیر عباسی،شاہد بیگ اور دیگر اردگرد کے افراد نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اچانک آگ کے باعث دوکانوں میں موجود دوکروڑروپے سے زائد کا سامان بھی خاکستر ہوگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں