Water-line-Murree 162

ملکہ کوہسار مری میں چور پانی کی پائپ لائنوں اتار کر لے اڑے

مری دھوبی گھاٹ سے سرداراحاطہ نور خان کی پانی کی پائپ لائن جو 200 سے زائد گھروں کو پانی فراہم کرتی تھی کو رات کے اندھیرے میں 20 سے زائد پائپ لائنوں کا سینکڑوں فٹ پائپ نامعلوم افراد نے چوری کرکے لے گئے علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیت اسد محمود عباسی اور دیگر اہلیان علاقہ نے حکومت پنجاب ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ چوروں کو فوری گرفتارکیاجائے اور سیکڑوں گھرانے جو پانی کے پائپ چوری کے باعث پانی کی بوند بوند کو تر س رہے ہیں اورشدید مشکلات سے دوچار ہیں انکی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر پانی بحال کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں