Green and Clean pakistan picture 49

ملکہ کوہسار قدرت کا حسین اورانمول تحفہ گرین ایند کلین پاکستان کا ویثرن انتہائی اہمیت کا حامل

مریّ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا گرین ایند کلین پاکستان کا ویثرن انتہائی اہمیت کا حامل جس سے جنگلات کی کمی کو پوار کرنے اور قدرتی ماحول کو یقینی بنانے کے تاریخی اقدامات کئے جارہے ہیں ہے گذشتہ 80 سالوں سے زمین پر بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں ،گلیشئر کے پگھلنے سے سمندوں کی سطح اوپر آتی جارہی ہے اور سمندروں کا پانی تیزی سے خشک زمینوں پر آرہا ہے جبکہ گذشتہ دس سالوں میں ٹھٹہ میں تین لاکھ ایکٹر زمینیں سمندر برد ہوچکی ہیں انسانی تخلیق کی طرح ماحول میں تبدیلیاں بھی اللہ پاک کے نظام کے تحت ہوتی ہیں اپنی آنے والی نسلوں کو بہترین اور قدرتی ماحول دینے کیلئے ہم نے بحثیت قوم اپنا کردا رادا کرنا ہوگا ملکہ کوہسار قدرت کا حسین اورانمول تحفہ ہے جس کی اہمیت قیمتی اور خوبصورت جنگلات او رسرسبز درختوں کی وجہ سے ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین نے سوشل ویلفیئر اورحکومت پنجاب بیت المال راولپنڈی کے تعاون سے جناح ہال مری میں کلین این گرین پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ وطن پاک میں جنگلات کا رقبہ 25 فیصد ہونا چاہیے مگر ایسا نہیں ہے عمران خان کے ویثرن کے مطابق گذشتہ دور میں ایک ارب درخت لگانے سے جنگلات کی تعداد میں بڑا اضافہ ممکن ہوا ہے کلین پاکستان کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے ہمیں اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ گلی،محلوں ،بازاروں ،شہروں اور وطن پاک کو بھی صاف رکھنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے اگر موسمی تبدیلیوں کو دیکھاجائے تو پوری دنیا اور خصوصاً ہمارے خطے میں دررجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جو تین سے چار درجہ تک بڑھ چکا ہے ہمیں اس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کرنے ہونگے جلد تحصیل مری میں بھر پورطریقے شجرکاری مہم شروع کی جائیگی اور تمام سٹیک ہولڈروں کو بھی مدعو کیاجائیگا اور آگاہی مہم جن میں سمینار ،واکز،اور پمفلٹ سمیت تمام آپشن اختیار کرینگے ،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری طارق نے کیا ،اجلاس سے سوشل ویلفیئر آفیسر غالب عباسی،تحریک انصاف مری سٹی کے صدر سہیل عباسی ،مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر تاج حسین بخاری،ٹی ایچ کیوہسپتال مری کے کبیرستی نے بھی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنگلات کی افزائش کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کو کامیاب بنانے اور وطن پاک میں درخت لگانے اور آنے والی نسلوں کو بہترین مستقبل دینے کی ضرورت پر زور دیا انہوںنے کہا کہ سول سوسائٹی سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں ،سماجی ،فلاحی تنظیموں اور عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے ،بعد ازاں جی پی اوچوک مال روڈ مری پر جنگلات اور درختوں کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین ،سوشل ویلفیئر آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال مری غالب عباسی،پی ٹی آئی مری سٹی کے صدر سہیل عباسی،پی ٹی آئی مری کے رہنماء فاروق خان،آفس سپریٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی مری بدرالدین خالد،مشتا ق عباسی،غلام نبی ،سماجی کارکن شکیلہ صابر،محکمہ تعلیم کے ذمہ داران ،یونین کونسلوں کے سیکرٹریز بابر حسین شاہ،وسیم عباسی اور دیگر سیکرٹریز،سول سوسائٹی ،سرکاری محکوں کے افسران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس کاوش پر اے سی مری ،سوشل ویلفیئر اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں