Rashid murree 44

چیئرمین راشد گلفراز عباسی کو قائداعظم پاکستان پیس کونسل پاکستان کا مرکزی وائس چیئرمین بنادیا

مری قائداعظم پاکستان پیس کونسل کے مرکزی چیئرمین شہبا زنوشادنے تنظیم کیلئے ایک سالہ بہترین کارکردگی پر تحصیل مری کے پیس کونسل کے چیئرمین راشد گلفراز عباسی کو قائداعظم پاکستان پیس کونسل پاکستان کا مرکزی وائس چیئرمین بنادیا ہے جس کا نوٹیفکیشن گذشتہ دن مرکزی چیئرمین قائداعظم پاکستان پیس کونسل شہباز نوشاد نے ایک پروقار تقریب میں ان کو دیا انہوںنے اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ حسب سابق تنظیم کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرتے رہینگے انہوںنے تمام ممبران قائداعظم پاکستان پیس کونسل کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوںنے ان کی اس تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے راشدگلفرازعباسی کو مرکزی وائس چیئرمین بنانے میں اپنا کردا رادا کیا ،اس موقع پر راشد گلفراز عباسی نے یقین دلایا کہ وہ حسب سابق اپنی تمام تر توانیاں پیس کونسل کومزید فعال اور کامیاب کرنے میں استعمال کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں