کتوں 35

مری شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کیخلاف تاحال کوئی تلف کرنے کی مہم شروع نہ کی جاسکی

مری شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کیخلاف تاحال کوئی تلف کرنے کی مہم شروع نہ کی جاسکی جس سے عوام میں شدید خوف وہراس پایاجارہا ہے بارہا متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کیاگیاکہ آوارہ کتوں کی تعدادمیں ہوشربا اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان آوارہ کتوں نے کئی افراد کو زخمی کیا ہے جبکہ غریب لوگوں کے پالتوجانور وں کو بھی ہلاک کرچکے ہیں مال روڈ سمیت ،لوئر بازار،کشمیر پوائنٹ،جھیکاگلی بازار،کلڈنہ روڈ ،موٹر ایجنسی،کارٹ روڈ ،تحصیل روڈ ،عباسی محلہ،کشمیر ی محلہ ،لوئرجھیکاگلی روڈ سمیت گردونواح میں بھی درجنوں کتے شاہراہوں اور بازاروں میں گشت کرتے نظر آتے ہیں عوامی حلقوںنے کمشنر ،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی اور محکمہ صحت کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کتامار مہم شروع کی جائے تاکہ بچوں کے سکولوںکے کھلنے سے قبل آوارہ کتوں کو ختم کیاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں