44

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پتریاٹہ میں ایک ایکٹر سے زائد رقبہ میں اٹھ سو سے زائد پودے لگائے جائیں گے

مری منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ زاہد اشرف نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پتریاٹہ میں ایک ایکٹر سے زائد رقبہ میں اٹھ سو سے زائد پودے لگائے جائیں گے یہ بات انہوں نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پتریاٹہ میں پودے لگانے کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں طارق ربانی ،محمد اشرف ،فہیم انور بھی موجو د تھے زائد اشرف نے کہا کہ پودے لگانے کے لیے محکمہ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے اور پودے لگانے کے بعد ان کی مسلسل نگرانی کریگی انہوں نے کہا کہ پٹریاٹہ سرسبز علاقہ ہے مگر مزید پودوں کے اضافہ سے علاقہ کے قدرتی حسن میں مذید اضافہ ہو گاانہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح پتریاٹہ آتے ہیں اور علاقہ کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ چیئرلفٹ کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیںتاکہ علاقہ میں سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکے جبکہ پٹریاٹہ ریزارٹ کے پارک کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سیاحوں کی آگاہی مہم کا بھی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اور آگاہی بورڈ اور بینرز مختلف جگہوںپر نمایاں آویزں کیے جارہے ہیںجن پر سیاحوں کو پارک صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں