Protest murree 111

ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ کے درجنوںملازمین سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

مری ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ کے درجنوںملازمین سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ملازمین نے سوموار کے دن جی پی اوچوک مال روڈ مری پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ملازمین کا کہنا ہے کہ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت بارہا ارباب اختیار کے دروازے کھٹکائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے اور خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ ہمارے حقوق بحال کرتے ہوئے ہمیں فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے بصورت د یگر احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہیگا دوسرے مرحلے میں جی پی اوچوک مال روڈ مری پر بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا جائیگا اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر دھرنا بھی دینگے ایم این اے اور ایم پی اے بھی ہماری کوئی مدد نہیں کررہے اس موقع پر متاثرہ ملازمین کے نمائندوںراجہ وقاص نذیر ،راجہ عامر اور زاہد محمود نے میڈیا کوبتایا کہ ہم ریسورس سنٹر میں ہائر ایجوکیشن کے طلباء اور ملک بھر سے آنے والوں کو ریسرچ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے مہنگائی کے اس طوفان میں معاشی بدحالی سے دوچار ہیں ،احتجاج میں مسلم لیگ ن لیبرونگ کے صدر غالب بشیر عباسی نے مزدوروں سے یکجہتی کے خصوصی شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ ان کو فوری تنخواہیں اد اکی جائیں ہم مزدوروں کے حقوق کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہیں اور ہر احتجاج میں انکاساتھ دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں