48

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیاجائیگا

مری خطہ کوہسار کے عظیم سپوت ،قائد پاکستان ،وفائوں کا پیکر ،عظمتوں کا نشان قائد مسلم لیگ ن کے جانثار ساتھی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیاجائیگا اڈیالہ جیل کے باہر حلقہ این اے 57 اور پی پی چھ کا استقبالی کیمپ لگایا جائیگا تمام عہدیداران اور لیگی کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے جب اطلاع دی جائے تو فوری پہنچیں شاہد خاقان عباسی نے پہاڑوں جیسے حوصلے اور ان کی استقامت سے پہاڑ کے لوگوں کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں وہ نہ کبھی جھکے اور نہ ہی بھکے انہوںنے وفارداریوں کی وہ مثال قائم کی ہے جو تاریخ میں سنہری حروف میں رقم ہوگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور،کواڈینٹر حلقہ این اے 57 حافظ عثمان عباسی ،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی، جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،مسلم لیگ ن کے رہنماء واین اے 53 کے سابق امیدوار وقارممتاز،لائر ونگ ن مری کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر اصغرعباسی،سابق چیئرمین یوسی مسیاڑی حاجی امتیاز عباسی،مسلم لیگ ن علماء مشائخ تحصیل مری کے صدر افراز عباسی اور دیگر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائی کے موقع پر مسلم لیگ ن مری کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک بڑے مشاورتی اجتماع سے عنائیہ شادی ہال بھارہ کہو میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بات کردار کی ہوتی ہے جس کاعملی مظاہرہ ہمارے عظیم قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان نے اپنی استقامت اورجرات سے کیا اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا بھی بھرپور استقبال کیاجائیگا استقبال کیلئے مقررین نے مسلم لیگ ن تحصیل مری وسٹیی،لیبرونگ ن مری،مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم ایم ایس ایف اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی کارکردگی اور خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا،استقبالی کیمپ میں تحصیل مری ،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں ،گوجر خان ،ٹیکسلا اور راولپنڈی ڈویثرن کے عہدیداران اورکارکن بہت بڑی تعداد میں شرکت کرینگے اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،اس اجتماع میں مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر اسامہ اشفاق سرور یو سی پوٹھہ شریف کے سابق چیئرمین ارشد عباسی،کواڈینٹر حلقہ پی پی 6 ارشد عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،،لیگی رہنما راجہ یاسر ریاست عباسی،لیبر ونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سابق چیئرمین پھگواڑی خلیل عباسی،سابق چیئرمین دیول ہمایوں مشتاق،شیراز عباسی صدر ن لیگ دریاگلی،سابق چیئرمین پھگواڑی نمبردار اتفاق عباسی ،سابق ناظم پھگواڑی وزیر عباسی،ظفر عباسی،چارہان سے لیگی رہنماء راجہ شفقت ،ایم ایس ایف مری کے صدرصیام عباسی ،جنرل سیکرٹری مرتضیٰ عباسی،لیگی رہنماء واحد مصطفی عباسی،صفدر عباسی،واجد عباسی ،صدر ن لیگ نمبل ضیاء اللہ عباسی، طاہر عباسی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین سمیت کثیر تعداد میں مری اور اسلام آباد سے لیگی رہنمائوں،عہدیداروں اورکارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں